نیشنل

گورکھپور میونسپل کارپوریشن میں 12 مسلم وارڈس کے نام تبدیل

لکھنو_ 4 ستمبر ( اردولیکس) اترپردیش کے گورکھپور میونسپل کارپوریشن کے وارڈس کی نئی حدبندی کا مسودہ جاری کیا گیا ہے جس میں وارڈس کی تعداد بڑھا کر 80 کردی گئی ہے جن میں 12 وارڈس کے مسلم نام تبدیل کردئیے ہیں

 

جن  مسلم ناموں کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں میاں بازار‘ مفتی پور‘ علی نگر‘ ترکمان پور‘ اسمعیل پور‘ رسول پور‘ ہمایوں پورنارتھ‘ غوثی پور‘ داؤدپور‘ جعفرہ بازار‘ قاضی پورخورد اور چکسہ حسین شامل ہیں۔

 

میونسپل کمشنر اویناش سنگھ نے کہا کہ اعتراضات اندرون ایک ہفتہ ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ شہری ترقیات لکھنو کو بھیجے جاسکتے ہیں۔ اعتراضات کی یکسوئی کے بعد نئی حدبندی کو منظوری دے دی جائے گیسماج وادی پارٹی اور کانگریس نے اس پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ سماج وادی پارٹی قائد اور اسمعیل پور کے کارپوریٹر شہاب انصاری نے الزام عائد کیاکہ ناموں کی تبدیلی مذہبی بنیاد پر صف بندی کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس سلسلہ میں اجلاس منعقد کرے گی اور ایک وفد ضلع مجسٹریٹ سے پیر کے دن ملاقات کرکے اپنا اعتراض درج کرائے گا۔ کانگریس قائد طلعت عزیز نے ناموں کی تبدیلی پر شدید برہمی ظاہر کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button