جنرل نیوز

حیدرآباد کے شیخ پیٹ ڈیویژن میں کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام

حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں آج کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو  پروگرام منعقد ہوا جس میں مسٹر پی وشنو وردھن ریڈی، سابق ایم ایل اے نے  جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے  شیخ پیست ڈیویژن میں منعقدہ  اس پروگرام کے دوران ڈرین کی نکاسی، پانی کی سربراہی، بجلی، سی سی روڈ وغیرہ کے مسائل سے متعلق مکینوں کی کئی شکایات سنیں۔

مسٹر نارائن ریڈی ٹی آر ایس لیڈر اپنے 100 قائدین کے ساتھ۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور کانگریس کی جیت کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا  اس پروگرام میں غوث خان، سید مجیب الدین، پریتی سدھاکر، مہیلا صدر، ڈی ستیہ نارائن، عمر، مقبول وغیرہ کانگریسی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button