نیشنل

پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو جیل سے رہا _ رہائی کے فوری بعد راہول گاندھی کی تعریف کی

نئی دہلی _ یکم اپریل ( اردولیکس) پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 1988 میں، سدھو اور ان کے دوست نے سڑک  کے تصادم میں ایک 65 سالہ شخص پر حملہ کیا تھا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 19 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سدھو کو ایک سال  قید کی سزا سنائی تھی ، 10 ماہ کی قید کی سزا کاٹنے کے بعد، سدھو ہفتہ کی شام پٹیالہ جیل سے باہر آئے۔ ان کے حامی پہلے سے جیل کے باہر  ان کی رہائی کے منتظر تھے۔

 

سدھو نے جیل سے رہائی کے فوراً بعد میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکز کی بی جے پی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی پر پنجاب میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پنجاب میں صدر راج لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ جمہوریت اب کہاں ہے؟  انہوں نے کہا کہ اگر آپ پنجاب کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کمزور ہو جائیں گے۔

 

دوسری طرف سدھو نے کہا کہ انہیں آج سہ پہر رہا کیا جانا تھا ۔ تاہم  ان کی رہائی میں اتنی تاخیر کی گئی  کہ تمام میڈیا وہاں سے چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی آمریت آئی، انقلاب بھی آیا۔ اس انقلاب کا نام راہول گاندھی ہے۔ آج میں سینہ پیٹ کر کہتا ہوں۔ راہول گاندھی بی جے پی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں گے۔

 

سدھو نے پنجاب کے چیف منسٹر اور اے اے پی لیڈر بھگونت مان پر بھی تنقید کی۔ پنجاب کے لوگوں کو کیوں دھوکہ دیا؟ . الیکشن کے دوران بڑے بڑے وعدے کیے گئے۔  لیکن آج آپ کاغذ پر چیف منسٹر ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button