نیشنل

گلے میں پینسل کا چھلکہ پھنس پھنس جانے سے 6 سالہ بچی کی موت

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں گلے میں پنسل کا چھلکہ پھنس جانے سے چھ سالہ بچی کی دردناک موت ہو گئی۔ یہ واقعہ رتھ کوتوالی شہر کے پہاڑی ویر گاؤں میں پیش آیا۔ لڑکی کے والد کا نام نند کشور ہے، لڑکی گاؤں کے پرائمری اسکول میں پہلی جماعت کی طالبہ ہے۔
لڑکی کے والد نند کشور کے مطابق ان کے تینوں بچے گاؤں کے ہی پرائمری اسکول میں پڑھتے ہیں۔ تینوں بچوں کواسکول سے ہوم ورک دیا گیا تھا، سب بچے ہوم ورک مکمل کرنے کیلئے گھر کی چھت پر چلے گئے۔ اس دوران آرتیکا نے پینسل منہ میں ڈال لی اووہ اسے چبا رہی تھی کہ پینسل کا چھلکہ گلے میں پھنس گیا۔
وہاں موجود اس کے دونوں بچوں نے فوراً اپنی ماں انیتا کو فون کیا کہ وہ فوری وہاں پہنچ گئیں، ماں نے اس کی پیٹھ پر مارکر کسی طرح چھلکہ باہر نکالنے کی کوشش کی اور اسے پانی پلایا، لیکن چھلکہ گلے میں ہی پھنسا رہا۔ لڑکی کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے دم توڑ دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button