ایجوکیشن

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈل ٹیٹ کا انعقاد

نارائن پیٹ: 11 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر ماڈرن ہائی اسکول میں اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈل ٹیٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس پرچہ سوالات کو مضمون کے ماہر ترین اساتذہ کی جانب سے تیار کیا گیا

 

۔ ضلع نارائن پیٹ کے تربیت یافتہ اساتذہ نے اس امتحان میں حصہ لیا۔بعدامتحان منعقد مختصر اجلاس میں عبدالغفار معتمد اردو ٹیچرس فورم نے ٹیٹ لکھ رہے اساتذہ سےکہا کہ فورم تربیت یافتہ اساتذہ کی ہر طرح سے رہنمائی اور مدد کریگی۔ عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ نے کہا کہ اردو فورم کی جانب سے اس طرح کے امتحانات کا انعقاد کرنا تربیت یافتہ اساتذہ کے لئے ایک سنہرا موقع ہے ۔

 

نائب صدر خواجہ خلیل احمد،محمد حنیف، صبا سلطانہ ،عبدالسلام،میر لیاقت اللہ حسینی،محمد یونس،محمد علی،محمد مظہر،محمد رشید،ظہیر الدین،خدیجہ بانو بیگم،فضل احمد،لطیف الدین،محمد خالد، محمدمنہاج و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button