جنرل نیوز

قدیم کلکٹریٹ نظام آباد مسجد کی اراضی کی باز یابی تک جدوجہد جاری رہے گی 

شعور بیداری وال پوسٹر کی رسم اجرائی۔ ماجد خان، مولانا حیدر قاسمی کی پریس کانفرنس

نظام آباد: 29/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوزمیڈیا سرویس / اُردو لیکس)قدیم کلکریٹ نظام آباد کے اندرونی احاطہ میں واقع درج اوقاف مسجد کی اراضی کا رقبہ (230) مربع گز ہے۔ مسجد کی اراضی کی بازیابی کیلے سابق صدر ضلع وقف کمیٹی محمد ماجد خان، مولانا حیدر قاسمی کنونیر سیکولر فرنٹ، مرزا افضل بیگ تیجان سکریٹری سینئر سٹیزن ویلفئیر سوسائٹی نظام آباد، شیخ حسین ایم پی جے، وجہہ اللہ خان جمعیت اہلحدیث و دیگر قائدین نے آج قدیم کلکٹریٹ مسجد کی بازیابی اور نظام آباد کی عوام میں شعور بیدار کرنے کے ضمن میں وال پوسٹرس و پمفلیٹس کا کنگ پیالیس فنکشن ہال قلعہ روز نظام آباد میں عمل لایا۔

 

اس موقع پر منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے سابق صدر ضلع وقف کمیٹی محمد ماجد خان نے قدیم کلکٹریٹ مسجد کے وجود سے متعلق درج اوقاف و گزٹ نمبر (24644) کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ قدیم کلکٹریٹ مسجد کی اراضی (230)مربع گز کے حصول کے سلسلے میں گذشتہ کئی برسوں سے جد و جہد کی جارہی ہے اس سلسلے میں ریاستی وقف بورڈ سے نظام آباد ضلع کلکٹر کو مسجد کی اراضی کرنے کے سلسلے میں مکتوب بھی حوالے کیا گیا اب جبکہ جدیدکلکٹریٹ کی تعمیر کے بعد قدیم کلکٹر مسجد کی اراضی پر تعمیر کی گئی عمارت خالی ہوچکی ہے نظام آباد ضلع کلکٹر جو اعتبار رتبہ مسجد کے متولی بھی ہیں

 

۔اس سلسلے میں 1955 ء کا درج اوقاف ریکارڈ موجود ہے اور حالیہ برسوں میں سرکاری طور پر کئے گئے سروے رپورٹ بھی موجود ہے۔ ماجد خان نے کہا کہ وہ مسجد کی اراضی کے حصول تک علمائے کرام اور دیگر سیاسی قائدین و سرکردہ شخصیتوں سے تعاون کی خواہش کی اور برسراقتدارٹی ار ایس اور اس کی حلیف پارٹی مجلس کے منتخب عوامی نمائندے و قائدین کی قدیم کلکٹریٹ مسجد کی اراضی کی بازیابی کی لئے خاموشی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اللہ کے پاس جواب دہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کے حالیہ دورہ کے دوران قدیم کلکٹریٹ مسجد کی اراضی کے مسئلہ سے واقف نہ کروانے اور قدیم کلکٹریٹ کی جگہ پر اندور کلا بھار تی آڈیٹیوریم تعمیر کرنے کے اعلان پر اقلیتی قائدین کی معنی خیر خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ عوام کی طاقت کے آگے حکومتیں جھک جاتی ہیں اور عوام کی طاقت کے ذریعہ مسجد کی اراضی کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا مولانا حیدر قاسمی نے ہر صاحب ایمان کومسجد کی اراضی کے حصول کیے جد و جہد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید کلکٹر یٹ کی عمارت کے باوجود مسجد کی اراضی حوالے نہ کرنا تشویشنا ک ہے۔ اس پریس کانفر سے شیخ حسین، مرزا افضل بیگ تیجان، وجہہ اللہ خان، محمد عرفان علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسجد کی اراضی حوالے کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر محمد عیسیٰ پی سی سی ڈیکلیٹ، محمد احمد سابق کارپوریٹر، ایم اے قیوم این آر آئی، سید قیصر، ضیا احمد، نعیم شہران، سید اصغر علی، محمد جاوید الدین، محمد فیاض الدین، ایوب احمد قریشی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button