تلنگانہ

فروری 3 سے تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس _ 3 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کئے جانے کا امکان

حیدرآباد _ 21 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس  3 فروری سے شروع ہوگا ۔   اسمبلی کا اجلاس 3 فروری کو 12:10 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کے افتتاحی دن بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کو اسمبلی اور کونسل کے اجلاسوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ہفتہ کی سہ پہر تلنگانہ ریاستی بجٹ 2023-24 کی تجاویز کا جائزہ لیا۔ وزیر فینانس ہریش راؤ اور اس محکمہ کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ معلوم ہوا ہے  کہ مالی سال 2023-24 میں ریاستی بجٹ 2.85 لاکھ کروڑ روپے سے 3 لاکھ کروڑ روپے کے درمیان ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button