جرائم و حادثات

نامپلی نمائش کی کار پارکنگ میں آگ لگنے سے 4 کاریں جل گئیں

حیفدرآباد _ 21 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراؤنڈ کے سامنے واقع گگن وہار کار پارکنگ میں ہفتہ کی رات آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں چار کاریں مکمل طور پر جل گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ ابتدا میں ایک الیکٹرک کار کو آگ لگی اس کے بعد پارکنگ میں رکھی گئی مزید تین کار بھی جل گئے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ چونکہ یہ ویک اینڈ تھا، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نمایش میں آئی۔ اس سلسلے میں نامپلی کے آس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button