جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کے انتظامات مکمل _ ضلع کلکٹر کی پریس کانفرنس

نارائن پیٹ: 31 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے آج کلکٹریٹ ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں   بتایا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی دس سالہ تقریب کو تہوار کے ماحول میں منانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ 9 سال مکمل اور 10 ویں سال داخل ہونے کے موقع پر 2 جون سے 22 جون تک 21 دنوں تک عظیم الشان دس سالہ یوم تاسیس تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہر ایک پروگرام کے لئے انچارچ مقرر کرتے ہوئے باریک بینی سے نگرانی عمل میں لائی جائی گے

 

۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے دس سالہ تقاریب کو جامع منصوبہ بندی کے ذریعہ نارائن پیٹ ضلع کے ہر ایک موضع میں جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button