نیشنل

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی ، ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ کے صدر مقرر

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) معروف عالم دین اور فقیہ  ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی  کو ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ کا صدر اور سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کا مدیر منتخب کر لیا گیا ہے.

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک معروف مصنف اور محقق ہیں۔ ان کی پیدائش 27، مئی1964ء میں  اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے موضع راجا پور، بلبل نواز میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام محمد شفیع خاں تھا

آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں 

کتاب’ مجتمع المدینۃ المنورۃ فی عہد الرسول‘ کا ترجمہ)

علمِ تفسیر۔ چند بنیادی مسائل(حسن البنا شہید کے رسالہ’ مقدمۃفی علم التفسیر‘ کا ترجمہ)

تخلیق انسانی کے مراحل اور قرآن کا سائنسی اعجاز

کتاب المرشد(مسلم طبیب ابو بکر محمد بن زکریا رازی کی کتاب کا ترجمہ)

قرآن کریم کا تصورِ انسانیت

تاریخ علوم وشخصیاتِ اسلامی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پری طب انٹرنس ٹیسٹ میں مضمون ’علوم شرقیہ‘ کی گائڈ بک)

کلیات طب کے مصادر ومراجع(ایم ڈی تھیسس)

عظمتِ رازی (طبیب محمد بن زکریا رازی کی حیات اور کارناموں کی تفصیل)

اسلام اور مغرب کی کش مکش(سید قطب شہید کے مجموعۂ مقالات ’دراسات اسلامیۃ‘کا ترجمہ)

حقیقت رجم۔ ایک تنقیدی جائزہ(مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی کی کتاب ’حقیقت رجم ‘ کا رد

بینک کا سود(ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے ایک مضمون کا ترجمہ)

قرآن،اہل کتاب اور مسلمان

حجیتِ سنّت (مصری عالم ڈاکٹر عبد الغنی عبد الخالق کی کتاب کا ترجمہ)

دعوت وتبلیغ کے رہ نما اصول(لبنان کے اخوانی دانش ور ڈاکٹر فتحی یکن کی کتاب ’کیف ندعو الی الاسلام؟‘کا ترجمہ)

طبّی عربی ریڈر(طبیہ کالجوں میں سائنس اسٹوڈینٹس کے لیے عربی تدریس کی کتاب)

احکام ومسائل (فقہی سوالات پر مولانا سید احمد عروج قادری کے جوابات کی ترتیب دوجلدوں میں)

 

نقوشِ راہ (مولانا جلیل احسن ندوی کے دروسِ قرآن وحدیث کی ترتیب)

حفظانِ صحت۔ کتابیات

’تحقیقاتِ اسلامی‘ کے سولہ سال (سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ: 1982۔ 1997ء کا اشاریہ)

اسلامی پردہ۔ کیا اور کیوں؟(آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’اصلاح معاشرہ پروگرام‘ کے تحت تالیف کردہ رسالہ)

اسلام،مسلمان اور سائنس(پانچ عربی مقالات کے تراجم اورایک طبع زاد مضمون کا مجموعہ)

کتابیاتِ قانون (شیخ الرئیس ابن سینا کی کتاب’ القانون فی الطب‘ پر

 

متعلقہ خبریں

Back to top button