نیشنل

اسرائیل پر لبنان کا میزائل حملہ _ ایک ہندوستانی ہلاک دو زخمی

نئی دہلی _ 5 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل میں اینٹی ٹینک میزائل حملے میں ایک ہندوستانی مارا گیا۔ اسرائیل کے شمالی سرحد پر مارگلیت کے مقام پر لبنان کے حملے میں ایک ہندوستانی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تینوں متاثرین کی شناخت کیرالا سے ہوئی ہے۔ جو اسرائیلی فوج میں کام کرتے تھے مارگلیوٹ میں ایک زرعی کھیت پر یہ میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح گیارہ بجے پیش آیا۔

 

کیرالا کے کولم سے تعلق رکھنے والا پٹنی بن میکسویل نامی شخص اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کی نعش جیو اسپتال سے ملی۔مزید دو افراد بش جوزف جارج اور پال میلون میزائل حملے میں زخمی ہوئے ۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

 

جارج کو بیلنسن ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے چہرے اور جسم پر زخم آئے ۔ اس کی سرجری ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال صحت یاب ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے ہندوستان میں اپنے خاندان سے بات کی ہے۔ میلون نامی شخص معمولی زخمی ہوا۔ اسے جیو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کا تعلق کیرالا کے  اڈوکی ضلع سے  ہے۔

 

بتایس جاتا ہے کہ یہ حملہ لبنان میں حزب اللہ کی فورسز نے کیا ہے۔ یہ گروپ حال ہی میں راکٹوں، میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے۔ حزب اللہ 8 اکتوبر سے حماس کی حمایت میں یہ حملے کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button