جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں بس اور لاری میں تصادم 20 افراد زخمی _ ورنگل سے نظام آباد جانے کے دوران حادثہ

کریم نگر _ 24 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں  بس اور لاری کے تصادم میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کریم نگر ضلع کے شنکرا پٹنم منڈل کے مضافاتی علاقہ تاڈیکل میں اتوار کی صبح پیش آیا

 

بتایا گیا ہے کہ آر ٹی سی بس اور لاری میں تصادم کے نتیجے  میں چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ورنگل ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس 46 مسافروں کو لے کر نظام آباد جارہی تھی۔ جیسے ہی بس تاڑیکل مضافاتی علاقے میں داخل ہوئی، کریم نگر کی طرف سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار افراد شدید طور پر زخمی ہوئے اور دیگر 16 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ان سبھی کو 108 گاڑی میں علاج کے لیے کریم نگر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

کیسواپٹنم کے ایس آئی لکشماریڈی حادثہ کی اطلاع ملنے   پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button