نوجوان تالاب میں غرق

جنگاوں: ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں ایک نوجوان تالاب میں غرق ہوگیا۔ 19 سالہ سید ریاض ساکن کھمم تین دن قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔ آج ان کی نعش کوڑہ کنڈلہ کے تالاب سے دستیاب ہوئی۔ ریاض اپنے والدین کے اکلوتے فرزند تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتےہی ارکان خاندان سکتہ میں آگئے۔ متوفی نوجوان کے والد مقامی مسجد کے موذن بتائے گئے ہیں۔