جنرل نیوز

اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ نے بی۔ بھوجنگ راؤ کا ٹیچرس ایم یل سی امیدوار کے طور پر اعلان کیا

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( پریس نوٹ) ‏ اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے یس ٹی یو بھون، کاچی گوڑہ حیدرآباد پر آج منعقدہ ایک خصوصی میٹنگ میں جناب بی- بھوجنگ راؤ کا نام محبوب نگر، رنگا ریڈی، و حیدرآباد ضلع کے لئے ایم ایل سی ( ٹیچرس) امیدوار کے طور پر تجویزکیاگیا۔ ریاستی صدر ایس ٹی یو جناب پروت ریڈی نے کہا کہ یونین کے امیدوارشری بی. بھوجنگ راؤ حیدرآباد ضلع میں سولہ سال منڈل اور ضلعی سطح پر صدارتی فرائض انجام دیے ہیں، ریاست ہائے متحدہ آندھرا میں STUAP کے صدر کی حیثیت سے، اور ریاست تلنگانہ میں چھ سال تک اساتذہ کی تحریک کے رہنماء کی حیثیت سے انہیں جانا جاتا ہے۔ اساتذہ کی آواز کے طور پر ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ آج سرکاری تعلیم کا شعبہ تقررات اور ترقیوں، کے بغیر کام کررہا ہے۔ تبادلوں کا عمل جمود کا شکار ہے۔ نیز 317 جی او کے متاثرین کو انصاف فراہم کیے بغیر بہت سے مسائل کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ جناب بھوجنگ راؤ کو انتخابی میدان میں امیدوار کے طور پر کھڑا کر رہے ہیں اور تمام اساتذہ برادریوں سے حمایت اور منتخب کرنے کی گزارش کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button