جرائم و حادثات

عادل آباد میں دونوجوان کنٹہ میں گرکرجاں بحق

عادل آباد: مستقرعادل آباد میں دو نوجوان پیراکی کے دوران کنٹہ میں غرق ہوگئے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق دو نوجوان رورل منڈل کے لانڈا سانگی کے کنٹہ میں تیراکی کیلئے گئے ہوئے تھے کہ غرق ہوگئے۔ ان نوجوانوں کی شناخت بوکل گوڑہ کے رہنے والے 26 سالہ عظمت خان اور دوسری کالونی کے رہنے والے 28 سالہ سید شاہد کے طورپرکی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں کنٹہ میں اترے تھے کہ حادثاتی طورپرغرق ہوگئے۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اورغوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button