نیشنل

بیف لے جانے کا الزام پیٹ پیٹ کرایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ بہارمیں ہجومی تشدد کا واقعہ

نئی دہلی: ریاست بہار کے میں بیف لے جانے کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت نصیب قریشی کے طورپرکی گئی ہے۔ یہ واقعہ رسول پور تھانہ کے یوگیا گاؤں میں 7 مارچ کو پیش آیا جبکہ زخمی کی کل موت ہوئی جس کے بعد یہ پورا معاملہ سامنے آیا۔

سیوان کے دو نوجوان جارہے تھے کہ گاوں کے سرپنچ سمیت دیگر لوگوں نے وہاں سے گزرنے والوں پر بیف لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ان پرحملہ کردیا۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو صدر ہاسپپٹل سیوان منتقل کیا، ابتدائی علاج کے بعد نوجوان کو بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ (پٹنہ) بھجوایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں سرپنچ سمیت بعض افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button