تلنگانہ

کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں کارپوریٹر محمد عقیل فیروز مجلس کے فلور لیڈر نامزد

کریم نگر _ 9 مارچ ( اردولیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں پارٹی کے فلور لیڈر کی حیثیت سے مجلس کے کارپوریٹر و 52 وارڈ کے مجلسی صدر جناب محمد عقیل فیروز کو نامزد کیا ہے  اس سلسلے میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدراآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ان کی نامزدگی کا مکتوب جاری کردیا ہے۔

مجلس کے یوتھ لیڈر و مجلس کے انچارج  یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ جناب یاسر عرفات نے آج کریم نگر کے منی دارالسلام میں کریم نگر مجلس کے صدر جناب سید غلام احمد حسین اور سابق ڈپٹی میئر جناب عباس سمیع اور دیگر مجلس کے قائدین کی موجودگی میں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی جانب سے جاری کردہ مکتوب حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button