نیشنل

عتیق احمد کے حق میں مولانا سجاد نعمانی کی دعائے مغفرت سے مسلم پرسنل لا بورڈ لاتعلق

نئی دہلی _ 21 اپریل ( پریس نوٹ) سابق ایم پی عتیق احمد اور اس کے بھائی محمد اشرف کی پولیس حراست میں قتل پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کا ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جسے اب بعض نیوز چینلز بھی دکھا رہے ہیں۔ اور اس میں مولانا بیان کی نسبت مسلم پرسنل لا بورڈ سے کی جارہی ہے اور کہا یہ جارہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر اور مجلس عاملہ کے ایک اہم رکن نے تحقیق احمد و محمد اشرف کوشہید کہا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

 

مسلم پرسنل لا بورڈ کا موضوع پرسنل لا اور عائلی مسائل ہیں نیز مسلمانوں کے انتہائی اہم دینی معاملات تک ہی بورڈ نے خود کو محدود کر رکھا ہے اور بورڈ اپنے دستور کی روشنی میں ہی کام کرتا ہے، مولانا سجاد صاحب کے اس بیان کو ان کا ذاتی بیان سمجھا جانا چاہئے۔ اور کسی بھی نیوز چینل کو بغیر تحقیق کے بورڈ کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہئے ، ویسے بھی یہ بورڈ کا موضوع نہیں ہے لہذا اس کو بورڈ سے وابستہ نہ کیا جائے۔ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صحافت کے لئے یہ بیان جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button