مبارکباد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کے انتخابات _ محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی صدر کے علاوہ دیگر ارکان کا انتخاب.

نظام آباد: 23/ستمبر (اُردو لیکس)تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کے انتخابات منعقد کرتے ہوئے محمد افضل خان (بیورو چیف پرواز ٹی وی) کو متفقہ طور پر صدر فیڈریشن ضلع نظام آباد منتخب کیا گیا

 

۔ساتھ ہی ساتھ تین نائب صدور میں سینئر صحافی و قلمکار ٹاون رپورٹر روزنامہ محورنظام آباد ساجداختر،محمد سیف علی نمائندہ راشٹریہ سہارا آرمور،محمد کلیم نمائندہ منصف بودھن، سید ظفر علی نما ئندہ روزنامہ سیاست آرمور جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹریز کے طور پر تین ارکان محمد حامد علی نمائندہ اعتماد آرمور،عبدالغفار نمائندہ صحافی دکن نظام آباد،ایم اے ذاکر نمائندہ محور نظام آباد،خازن عبدالقدیر حسامی نمائندہ مہنگائی نظام آباد اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ، و روزنامہ آئینہ نظام آباد، اردو لیکس ،محمد امیر الدین جرنلسٹ پبلسٹی سکریٹری ، ایگزیکٹو ممبران میں محمد عتیق احمد خان نمائندہ فریڈم پریس نظام آباد، محمد کبیر خان کے بی آر نیوز نظام آباد،محمد عرفان بودھن،سید عارف کیمرہ مین عوام ٹی وی نظام آباد،بلال خان کیمرہ مین پرواز ٹی وی نظام آباد،محمد عمران کیمرہ مین روشنی ٹی وی نظام آباد، محمد نقیم آرمور کا انتخاب عمل میں آیا

 

۔مابعد تمام صدور و اراکین پر مشتمل تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع نظام آباد یونین باڈی تشکیل دی گئی۔اس انتخابی اجلاس کے موقع پر فیڈریشن کے ریاستی قائدین و مہمان خصوصی عبدالقادر فیصل نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن حیدرآباد،محمد اعجاز احمد خان بھینسہ نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف و ضلع انچارج فیڈریشن،سید غوث محی الدین جنرل سیکرٹری ٹی یو ڈبلیو جے ایف، سید عظمت علی شاہ نائب صدر،محمد امجد علی خان اسٹیٹ آرگنائزر سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے اور اشفاق احمد خان پاپا کنوینر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع نظام آباد و ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹا ئمزنے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیااور موجودہ وقت اور حالات میں اردو صحافت کا معیار اور صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فیڈریشن کے قیام کا مقصد اردو زبان کے فروغ و بقا اور اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

 

ریاستی قائدین نے کہا کہ ریاستی سطح پر اردو صحافت اور اخبارات و اردو صحافیوں کیلئے برسراقتدار حکومتوں سے پر زور نمائندگی کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائے. جسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور بہت جلد ریاست بھر کے تمام اردو اخبارات اور اردو پرنٹ و الکٹرانک میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کیلئے فیڈریشن کی نمائندگی پر کی جانے والی جدوجہد کے ثمرات سامنے آئیں گے

 

. اس انتخابی اجلاس میں سید واجد اللہ حسینی جوائنٹ سیکرٹری،فاروق علی،محمد عبدالماجد جوائنٹ سکریٹری ریاستی فیڈریشن و نمائندہ راشٹریہ سہارا نظام آباد،احمد علی خان سینئر جرنلسٹ ونمائندہ رہنمائے دکن نظام آباد،بلیغ احمد نمائندہ منصف نظام آباد، محمد انور خان سرپرست اُردو پریس کلب نظام آباد، محمد خالد خان صدر اردو پریس کلب نظام آباد،ندیم احمد صحافی کے علاوہ دیگر ارکان فیڈریشن و اردو صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔رفیق قریشی قائد بی آر یس نے ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نظام آباد کی نو منتخب باڈی کی شالپوشی و گلوپشی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button