جرائم و حادثات

کرناٹک کے معروف عالم دین پی ایم مزمل والا جاہی کی کار تلنگانہ میں حادثہ کا شکار _ ایک ساتھی جاں بحق ؛ پربھنی سے حیدرآباد واپسی کے دوران حادثہ

حیدرآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) کرناٹک کے معروف عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی ناظم ادارہ منبع الرشادو خلیفہ مولانا پیر ذوالفقاراحمد نقشبندی کی کار تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے اور کار میں سوار مولانا پی ایم مزمل اور دیگر معمولی زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا پی ایم مزمل مہاراشٹر کے پربھنی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد پیر کی رات رات دیرگۓ بنگلور واپسی کے لۓ براہِ کاماریڈی بائی پاس حیدرآباد ایئرپورٹ جارہے تھے بتایا جاتا ہے کہ انھیں

منگل کی صبح 6 بجے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنا تھا اس لۓ کار کی رفتار بہت تیز تھی جس کے نتیجے میں کار ایک ڈی سی ایم کو اُوور ٹیک کرتےہوئے بےقابو ہوکر حادِثہ کا شکار ہوگئی،

حادثہ ایک دھابے کے قریب صبح تقریبا تین بجےکے آس پاس ہوا تھا وہاں موجود افراد نے مولانا کو پہلے سرکاری ہاسپٹل کاماریڈی منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد  مولانا کے علاوہ دیگر زخمیوں کو مہندی پٹنم حیدرآباد کے اولیو ہاسپٹل منتقل کرنے کی اطلاع ہے

کار میں ڈرائیور سمیت 5 پانچ افراد موجود تھے جن میں مولانا کے ساتھ ہمیشہ رہنے والے رفیقِ سفر جناب ذبیح اللہ اس حادثہ میں جاں بحق ہوگۓ۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button