انٹرٹینمنٹ

قادر علی بیگ تھیٹرفیسٹیول2022 کا اختتام 

حیدرآباد(پریس نوٹ)ہرسال منعقدہونے والے قادر علی بیگ تھیٹرفیسٹیول2022کاپانچ روزہ17واں ایڈیشن ریڈیسن بلو بنجارہ ہلز میں اختتام پذیرہوا۔ 16نومبر کو اس فیسٹیول کا آغاز تارہ متی بارہ دری میں استاد امجدعلی خان کے پروگرام سے ہوا۔فیسٹیول کے دوران اسکرپٹ رائرٹنگ،ایکٹنگ اوراسٹیج فارمنس پرتین ورکشاپ بھی منعقدہوئے۔معظم جاہی مارکٹ کی شاندار تاریخی عمارت کے کھلے صحن میں فلم گرم ہوا کی اسکریننگ کی گئی۔ تھیٹرٹوڈے عنوان سے پینل ڈسکشن سیشن بھی ہوا جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے اظہارخیال کیا۔ ہفتہ کی رات اردوادب کی مشہورومعروف شخصیت اور تاریخی افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانہ ”ٹوبہ ٹیک سنگھ“ اور فیسٹیول کے آخری دن اتوار کو بالی ووڈ کے مشہور رائٹر ساگرسرحدی کے لکھے ڈرامہ”بھوکے بجھن نہ ہوئے گوپالا“ رات آٹھ بجے ریڈیسن بلو بنجارہ ہلز ہوٹل میں پیش کیا گیا۔پچھلے17سال سے قادر علی بیگ تھیٹرفیسٹول کامیابی سے منعقدکیاجارہا ہے۔ اس تھیٹرفیسٹول میں قومی اوربین الاقوامی مشہور آرٹسٹ شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہیں۔ فیسٹول کے ڈائرکٹر او رمشہور تھیٹر ریوائیولسٹ محمدعلی بیگ نے کہاکہ یہ فیسٹول ڈرامہ پسند کرنے والی شخصیات کیلئے بہترین تفریح کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور ساری دنیا سے آرٹسٹ حیدرآباد میں جمع کو ڈرامہ کے فن کوفروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کرتے ہیں اور مرحوم قادر علی بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button