تلنگانہ

صحافیوں کی سوسائٹی جے این جے کو پیٹ بشیرآباد کی اراضی حوالے کرنے کے معاملہ میں حکومت کی پیشرفت

حیدرآباد_ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راماراو نے جواہرلال نہرو جرنلسٹس میوچول ایڈیڈ ہاوزنگ سوسائٹی لمیٹڈ کو پیٹ بشیرآباد کی 38ایکر اراضی حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ قدیم سوسائٹی اور ایسے صحافی جو کسی سوسائٹی کے رکن نہیں ہیں ان کے لئے اضافی اراضی کے سلسلہ میں پریس اکیڈیمی کے صدرنشین الم نارائنا کی تجویز کے مطابق جامع ایکشن پلان کے سلسلہ میں تال میل کرنے کلکٹرس میڑچل‘ رنگاریڈی کے علاوہ نوین متل کمشنر کالیجٹ ایجوکیشن کو ہدایت دی ہے۔

 

کے ٹی آر نے صدرنشین پریس اکیڈیمی الم نارائنا کے ساتھ دو دور کی بات چیت کی جو کامیاب رہی۔ الم نارائنا آئندہ ہفتہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ سوسائٹی نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ممنونیت کا اظہار کیا ہے جو سوسائٹی کا مسلسل تعاون کررہے ہیں۔سوسائٹی نے دارالحکومت میں تمام صحافیوں کے امکنہ پٹہ جات کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے پر الم نارائنا کے علاوہ اندرون چند دن اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے وزیرتارک راماراو کے وعدہ کی تکمیل پر بھی ان سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button