نیشنل

راجستھان میں پرساد کھانے کے بعد 300 افراد بیمارپڑگئے

نئی دہلی: راجستھان میں پرساد کھانے کے بعد قریب 300 سے زائد افراد کی طبعیت بگڑ گئی۔ یہ واقعہ دوسا کے منڈاور تھانہ حلقہ واقع پاکھر چوڑاکی گاؤں کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمت کے حصول پر ایک نوجوان کے ارکان خاندان کی جانب سے مذہبی تقریب منعقد کی جس میں بطور پرساد لڈو، پوری، سبزی، دال کے بڑے وغیرہ کھانے میں پیش کیے گئے تھے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات کا ہے جب پرساد کھانے کے بعد کئی افرد سمیت غذا سے متاثرہوگئے۔ انھیں قئے اور دست کی شکایت پر علاج کیلئے ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button