جرائم و حادثات

حیدرآباد بس میں گالی گلوج ہنگامہ آرائی کا الزام۔ خاتون گرفتار

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں آرٹی سی بس میں دو کنڈ کٹرس کے ساتھ گالی گلوج اورحملہ کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ حیات نگر ڈپو-1 کی بس میں دو کنڈکٹرس پر حملہ کرنے کے الزام میں اس خاتون گرفتار کیا گیا ہے۔

 

خاتون کی شناخت عنبرپیٹ کی رہنے والی سید ثمینہ کےطورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا عدالت نے خاتون کو 14 دن تک کیلئے ریمانڈ پر دے دیا۔ یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ چند دن قبل ثمینہ کی جانب سے بس میں ہنگامہ آرائی گالی گلوج کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

 

اس معاملہ میں خاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار قانونی کاروائی پرپولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button