تلنگانہ

پداپلی کے سابق ایم ایل اے راجاملو کا انتقال

پداپلی:5/فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے پداپلی کے سابق ایم ایل اے بیردو راجاملو (93) کا انتقال ہوگیا۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے،پیر کی صبح حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں آخری سانس لی۔ راجاملو متحدہ اے پی میں 1994 کے انتخابات میں ٹی ڈی پی کی جانب سے پداپلی کے ایم ایل اے تھے۔ قبل ازیں وہ سلطان آباد پی اے سی ایس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی ڈی پی چھوڑ کر 2018 میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button