جرائم و حادثات

موٹر سائیکل گرنے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی _ جگتیال ضلع میں حادثہ

جگتیال _ 18 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع  جگتیال میں  ایک موٹر  سائیکل حادثہ کے بعد  آگ لگ کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے نوکاپلی ریلوے ٹریک کے قریب ایک   موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گر پڑی اور موٹر سائیکل سے پٹرول لیک ہو گیا اس کے ساتھ ہی اس کو آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ آگ سے موٹر سیکل مکمل طور پر جل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button