جرائم و حادثات

بہو کا کٹا ہوا سر لے کر ساس پہنچی پولیس اسٹیشن

حیدرآباد: ساس نے بہو کا قتل کردیا اورکٹا ہوا سرلے کرپولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات ریاست آندھراپردیش کے ضلع انامیا کے رائے چوٹی میں پیش آئی۔

مقامی خاتون سبااماں نے اپنی بہو 35 سالہ وسندھرا کو اپنے گھرکھانے پرآنے کی دعوت دی۔ اس نے پہلے سے ہی بہو کوقتل کرنے کا پلان بنالیا تھا۔ بہو کے گھرپہنچتے ہی ساس نے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا اورسرتن سے جدا کردیا۔ قتل کے بعد ساس اپنی بہو کا کٹا ہوا سرلے کر6 کیلو میٹردورواقع پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اوراپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ خاندانی جھگڑوں اورجائیداد کے تنازعہ کی وجہہ سے ساس نے بہو کا قتل کردیا ہے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button