جرائم و حادثات

حیدرآباد۔بیوی نے شوہرکا قتل کردیا

حیدرآباد: شرابی شوہرکا بیوی نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع شمس آباد میں پیش آیا۔ 40 سالہ راجو اپنی بیوی جوتی کے ساتھ ناناجی پورمیں رہتا تھا۔ شوہرروزانہ حالت نشہ میں گھرآکربیوی کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ شوہرکی ہراسانی سے تنگ آکرآج جوتی نے اپنے شوہرپر خنجرسے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا اوربرہم خاتون نے اپنے شوہرپرحملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button