تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات حتمی پولنگ فیصد جاری۔ گزشتہ کے مقابل ووٹنگ میں 3 فیصد اضافہ لیکن حیدرآباد میں کمی

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں انتخابی پولنگ کا قطعی تناسب جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے آج شام پولنگ کی حتمی تفصیلات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مجموعی طورپرریاست میں 65.67 فیصد پولنگ ہوئی۔

 

بھونگیر پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 76.78 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 48.48 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ نرساپور اسمبلی سگمنٹ میں سب سے زیادہ 84.25 فیصد اورملک پیٹ میں سب سے کم 42.76 فیصد پولنگ ہوئی۔ ان کے مطابق سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے تقابل کیا جائے تو پولنگ میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے کل پر امن طورپرپولنگ ہوئی۔

 

حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 35,809 پولنگ مراکز قائم کیے تھے۔ انتخابی میدان میں 525 امیدوار ہیں جن میں 50 خواتین شامل ہیں۔ کل رائے دہندگان نے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کردیا ہے۔

Adb1

 

متعلقہ خبریں

Back to top button