جرائم و حادثات

جگتیال کے قریب شراب کی ویان الٹ گئی

جگتیال _ 13 مارچ ( اردولیکس ) جگتیال کے قریب کریم نگر روڈ پر شراب سے بھری ایک ڈی سی ایم ویان الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ویان میں منتقل کی جانے والی شراب کے کارٹون سڑک پر گر پڑے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو جگتیال سے 10 کلومیٹر دور راجہ رام کے قریب ڈاکٹر وی آر کے انجینئرنگ کالج کے پاس پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کریم نگر سے تین ویان شراب کورٹلہ منتقل کی جا رہی تھی جن میں ایک ویان راجہ رام گاوں کے پاس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ویان میں 40 لاکھ روپے کی شراب تھی جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی شراب زمین کے نظر ہوگئی۔ حادثہ میں ڈرائیور اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button