تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس کو لگ سکتا ہے جھٹکہ۔ کانگریس کو 48 تا 60 نشستیں ملیں گی۔ سی ووٹرس کا اوپینین پول

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد بعض چینلز کی جانب سے اوپینین پول جاری کیا گیا ہے۔

 

اے بی پی سی ووٹرس اوپینین پول کے مطابق تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کو جھٹکہ لگ سکتا ہے۔سی ووٹرس کی جانب سےکانگرس کو زائد نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

سروے کے مطابق 119 اسمبلی حلقوں میں سے کانگرس پارٹی کو 48 تا 60 نشستوں پر کامیابی کی امید ہے۔ بی آر ایس کو 43 سے 55 سیٹیں حاصل ہو سکتی ہیں جبکہ بی جے پی کو پانچ سے 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

 

سروے رپورٹ کے مطابق ووٹ شیئر کے معاملے میں کانگرس کو 38.8 فیصد بی آر ایس کو 37.5 فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ بی جے پی کو 16.3 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

 

اسی دوران بی آر ایس پارٹی نے اس سروے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹا سروے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button