نیشنل

سچائی میرا مذہب اوربھگوان، سزا سنائے جانے کے بعد راہل گاندھی کا ٹویٹ

نئی دہلی: عدالت کی جانب سے کانگریس کے سینئرقائدراہل گاندھی کو ’مودی سر نیم‘ کے حوالہ سے تبصرہ کرنے کے معاملہ میں دو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران راہل گاندھی نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بیان سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ سزا سنائے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹرپراپنے رد عمل کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا ایک قول ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ان کا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا بھگوان ہے، عدم تشدد اسے پانے کا ذریعہ۔ مہاتما گاندھی‘‘۔ راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پران کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کا نام راہل ساورکرنہیں راہل گاندھی ہے وہ سچائی کیلئے مرجائیں گے لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button