رائچور میں یوم ولادت حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام
راِچور:کرناٹک کے رائچور میں نہایت ہی عقیدت واحترام کےساتھ یوم ولادت غوث الاعظم محبوب سبحانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایاگیا۔رائچورشہر کے معروف بارگاہ درگاہ حضرت مخدوم حسینی رحمتہ اللہ میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت درگاہ حضرت حاجی الحرمین رحمتہ اللہ علیہ ہسور شریف کےسجادہ نشین پیرطریقت حضرت سیدشاہ محی الدین قادری البصری نےکی۔حافظ سیدشاہ شہزادپیرقادری البصری تلاوت سے پروگرام کاآغازہوا۔
اشرف علی خان گوہرنے ہدیہ نعت پیش کیا۔یوم ولادت حضرت غوث الاعظم کے موقع پر ملک اورریاست میں امن واماں کےعلاوہ ترقی کےلئےدعاکی گئی۔اس موقع پرحضرت سیدشاہ مرشدجانی سبزپوش،حضرت سیدشاہ سجاد پیرقادری البصری،حضرت سیدشاہ تحسین یمنی،حضرت سیدشاہ رحمت اللہ یمنی،حضرت سیدشاہ حمیداشرف حسینی الاشرفی،حضرت سیدشاہ لطیف پیرلاوبالی،حضرت سیدشاہ طاہرقادری لاوبالی،حضرت سیدسمیع اللہ حسینی لنگ بند،حضرت سیدصاحب جان حسینی لنک بند،حضرت سید حیات پیرقادری،حضرت سیدعارف قادری ،حضرت شاہ محسن باباکے علاوہ دیگرمشائخین اورسادات کرام موجودتھے۔اس موقع پردرگاہ حضرت مخدوم حسینی رحمتہ اللہ علیہ میں درود وسلام کانذرانہ پیش کیاگیا۔