جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 15 ہزار نقلی برتھ birth اور ڈیتھ death سرٹیفکیٹس جاری

حیدرآباد: سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس حیدرآباد کی جانب سے ای سیوا اور می‌سیوا سنٹرس کی طرف سے فوری منظوری کے نظام کے تحت جاری کردہ نقلی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس سے متعلق کیس کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہی ہے۔  پولیس کو پتہ چلا ہے کہ اب تک 15000 جعلی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔  سی سی ایس پولس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نقلی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے معاملے میں اس سیوا اور می سیوا مراکز کے منتظمین نے اہم رول ادا‌کیا ہے۔حیدرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) میں جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی جانب سے فرضی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلے میں مارچ کے مہینے میں درج کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا‌ اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button