جرائم و حادثات

اڈیشہ میں باراتیوں کو لے جانے والی بس، آرٹی سی بس سے ٹکرا گئی _ 10 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی

بھونیشور _ 26 جون ( اردولیکس ڈیسک) اڈیشہ کے گنجم ضلع میں ایک پیر کی  صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیر کی علی الصبح گنجام ضلع کے دیگاپاہنڈی کے قریب ایک خانگی  بس اوڈیشہ کی آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 8 دیگر شدید زخمی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو برہم پورہ کے ایم کے سی جی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر خانگی  بس میں سفر کرنے والے ہیں جو باراتیوں کو لے جارہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ آر ٹی سی بس رائے گڑھ سے بھونیشور جا رہی تھی اور ایک شادی کے باراتی ایک پرائیویٹ بس میں جا رہے تھے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بسوں میں سوار مسافر گہری نیند سو رہے تھے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

دریں اثنا، اوڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے تین تین لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button