جنرل نیوز

خانہ پورمیں واٹرپلانٹ کا افتتاح

خانہ پور: خانہ پورمیں زم زم واٹر پلانٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ خانہ پور کے محلہ مغل پورہ نزد جامع مسجد واقع محمدامیرالدین کامپلکس میں پلانٹ کا آغازعمل میں آیا۔ مفتی احسان شاہ قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور افتتاح انجام دیا اور دعا کی۔ افتتاحی تقریب میں حافظ سید عبدالقادر امام و خطیب مسجد خانه پورمحمد شجاعت علی موذن جامع مسجد خانہ پور محمد فہمودعلی این آر آئی، محمد مقیم الدین صدر مسجد توحید عادل آباد محمد کریم الدین ظہیراحمد صدر تنظیم اہل خیر و صدرتنظیم سابق صدر جا مع مسجد خانہ پور محمد مظہرالدین عطی اللہ خان سعاداللہ خان محمد افسر ڈاکٹر سفیان ومعززین شہر نے شرکت کی اور مالک زم زم واٹر پلانٹ محمد منیرالدین کو مبارکباددی۔اس موقع پر مدارشاد علی محمد عمادعلی محمد نصیرالدین ہمایوں محمد فرحان ودیگر نے شر کا تقریب کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button