ایجوکیشن

اسٹیٹ ٹیچرز یونین چار مینار منڈل کے انتخابات۔  ریاستی و ضلعی ذمہ داران نے دلایا نئی باڈی کو حلف۔

چھاونی ناد علی بیگ اسکول چار مینار منڈل حیدرآباد میں 14نومبر کو اسٹیٹ ٹیچرز یونین کہ زیر اہتمام جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں چار مینار منڈل کے انتخابات عمل میں لائے گئے الیکشن آفیسر جناب سید صلاح الدین صاحب اور مبصر جناب عماد الدین انصاری صاحب نے انتخابات کی نگرانی کی اور نئی باڈی تشکیل دےکر حلف دلایا۔

 

اس موقع پر اساتذہ اکرام سے خطاب کرتے ہوئے‌ ریاستی قاید عالی جناب محمد کمال احمد صاحب نے ایس ٹی ی یو ٹی ایس کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں اور حکومت سے موثر نمائندگی کے طریقے کار پر روشنی ڈالی، محمد افتخار الدین صاحب صدر ایس ٹی یو ضلع حیدراباد نے کہا کہ ایس ٹی یو کو تمام انجمنوں کی ماں کہا جاتا ہے اور آزادی سے پہلے ایس ٹی یو کا قیام عمل میں لایا گیا اور تب سے لے کر آج تک اساتذہ کے جائز مقاصد کے حصول کے لیے اور تمام حقوق کی بازیابی کے لیے ایس ٹی یو ہمیشہ اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔

 

صدر ایس ٹی یو چارمینار محمد عبدالباری صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور معتمد عمومی جناب محمد اسحاق صاحب نے سیکرٹری رپورٹ پیش کی اور منڈل میں اساتذہ کے لیے انجام دی گئی خدمات اور نمائندگیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

 

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب نہرو بابو صاحب و دیگر افسران نے نو تشکیل شدہ باڈی کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پرجناب رام صبا راؤ صاحب ، جناب ایم اے رشید صاحب،جناب یوسف رضا صاحب ،جناب منور صاحب،محترمہ اظہر جہاں ،دیگر منڈلوں کے ذمہ داران اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی جلسے کی کاروائی شاہد علی حسرت نے انجام دی اور افشاں بیگم نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button