تلنگانہ

تلنگانہ کو 3 زونس میں تقسیم کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 2 جون ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کو 3 زونس میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ریاست کی یوم تاسیس تقریب کے موقع پر سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ میں قومی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ کے تحت علاقہ کو اربن تلنگانہ کے طور پر، آوٹر رنگ روڈ سے ریجنل رنگ روڈ علاقہ کو سب اربن تلنگانہ کے طور پر، اور ریجنل رنگ روڈ سے تلنگانہ کی سرحد تک رورل تلنگانہ کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ تینوں علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی طرز زندگی آزادی ہے یہاں کے لوگ غلامی کو برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ محبت پھیلانا اور اجارہ داری پر سوال اٹھانا ریاست کے لوگوں کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا معاشرہ فلاح و بہبود کی آڑ میں استحصال ہوتا دیکھا تو اسے برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کے دور میں حکمرانوں اور عوام کے درمیان کھڑی دیواریں ٹوٹ دی گئیں۔ اس کی واضح مثال اندرا پارک میں دھرنے کی اجازت دینا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عزت دی گئی ۔

 

اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قومی ترانہ ‘جیہ جیہ ہے تلنگانہ’ کا ریاستی ترانہ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button