جرائم و حادثات

مہاراشٹرا کے امراوتی میں دو منزلہ عمارت منہدم 5 ہلاک

ممبی: ریاست مہاراشٹر کے امراوتی میں دو منزلہ عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ کچھ لوگوں کو زخمی حالت میں ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ امراوتی پولیس کمشنر آرتی سنگھ نے بتایا کہ شہر کے پربھات چوک علاقے میں عمارت منہدم ہوگئی جس سے پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ضلع کلکٹر پونیت کور نے کہا کہ واقعہ کی جانچ کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ امراوتی میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے جولائی میں عمارت کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ یہ پرانی اور خستہ حال ہوچکی تھی۔ مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button