نیشنل

مرکزی حکومت کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ضروری ہدایت

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ گمراہ کن اطلاعات نشاندہی کریں۔

 

مرکز نے سوشل میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ گمراہ کن اطلاعات کی نشاندہی کے لیے پوری توجہ سے کام لیا جا رہا ہے اور بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

 

الیکٹرانکس اورآئی ٹی کی وزارت نے کہا کہ ایسے کیسوں کے خلاف 2021 کے آئی ٹی ضابطوں کے تحت مقررہ وقت کے اندر اندر، بہت تیزی سے کارروائی ہونی چاہیے۔

 

ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے مواد کی اطلاع دیئے جانے کے 36 گھنٹے کے اندر اندر اِسے ہٹا دیا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ٹی قانون اور ضابطوں پر عمل کرنے میں کسی طرح کی ناکامی پر

 

2021 کے آئی ٹی ضابطوں کا ساتواں ضابطہ لاگو ہوجائے گا اور تنظیم کو آئی ٹی قانون کی دفعہ 89-ایکٹ کے تحت حاصل تحفظ ختم ہوجائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button