اسپشل اسٹوری

35 سالہ خاتون کو ہوا 18 سال کے نوجوان سے پیار اوردونوں نے کرلی شادی

نئی دہلی: پاکستان کے پنجاب میں ایک 35 سالہ خاتون کی 18 سالہ لڑکے سے شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہے ہیں۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے شہزاد اور کومل ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورانھوں نے شادی کرلی۔

 

پاکستانی میڈیا کے مطابق ان دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی شادی آسان نہیں تھی کیونکہ ان دونوں کی عمر میں کافی فرق ہے۔ 35 سالہ کومل کے مطابق وہ اور شہزاد رشتہ دار ہیں، کومل نے بتایا کہ شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی اس سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلی۔

 

انھوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے کئی رکاوٹیں آئیں لیکن ہم نے اپنے گھروالوں کو منانے میں کامیابی حاصل کی۔ کومل شہزاد کو پیار سے مٹھو کہتی ہیں۔ دوسری جانب شہزاد نے بتایا کہ وہ کومل کو پسند کرتے تھے

 

جب انھوں نے یہ بات اپنے گھروالوں کو بائی تو انھوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی لیکن بعد میں وہ شادہ کیلئے مان گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button