جرائم و حادثات

بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش حادثہ۔ وقارآباد ضلع میں نوجوان کی موت۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں رونما خوفناک سڑک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل کے سلطان پور گیٹ کے پاس بائیک پر جانے والے نوجوان نے آرٹی سی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اوروہ سامنے سے آنے والی ڈی سی ایم ویان سے ٹکرا گیا۔ اس حادثہ میں بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

دلخراش حادثہ کا وی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے بس کو اوورٹیک کرنےکے دوران ہوئی معمولی لاپرواہی کی وجہہ سے بائیک سوار کی جان پر بن آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button