نیشنل

دس یوٹیوب چینلوں کوحکومت نے بلاک کردیا، غلط معلومات پھیلانے والے یوٹیوب چیلنس کے خلاف کاروائی کی وارننگ

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے 10 یوٹیوب چینلز کو معطل کردیا ہے اور پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ یہ یوٹیوب چینلز غلط اطلاعات پھیلا رہے تھے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کوبگاڑنے کی کوشش کررہے تھے اور ملک کے اقتدارِ اعلیٰ اور علاقائی سا لمیت کےلئےنقصان دہ ثابت ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا کہ وہ مستقبل میں غلط معلومات پھیلانے والے ایسے چینلز کے خلاف مناسب کارروائی کرےگی۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے Youtube کو 45 یوٹیوب ویڈیوز اور 10 یوٹیوبچینلز کو Blockکرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ان چینلز پر پیش کیا گیا مواد فرضی خبروں اور توڑ مروڑ کرتیار کئے ویڈیوز پر مشتمل تھا۔ جو مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانےاور عوامی نظم و ضبط میں رخنہ ڈالنے کے مقصد سے دکھائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button