این آر آئی

وسندرا راتوری کی سحرآگین آواز نے سامعین کو دم بخود کردیا

ریاض ۔ کے این واصف

ٹی وی شو “سارے گاما لٹل چامس” سے شہرت پائی وسندرا راتوری نے اپنی سریلی اور سحر انگیز آواز سے شائقین غزل کو مسرور کیا۔ جمعہ کی شب انڈین ایمبیسی آڈیٹورم میں منعقد اس شام غزل کا اہتمام “آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی (AIUS) نے کیا تھا۔ آڈیٹوریم کی ساری نشستیں پر ہوگئی تھیں اور بیسیوں شائیقین وسندرا کی گائیکی میں محصور راہ داریوں میں کھڑے لطف اندوز ہورہے تھے۔

قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انجینئر ایم اے نعیم CEO مساح اسپشلائزڈ کنسٹرکشن اور ساجن لطیف سی ای او Noha Alwosta کمپنی نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔ سفیر ہند نے اپنے میں AIUS کی سماجی خدمات کی ستائش کی اور شام غزل پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے وسندرا کو Nightingale کہا۔ رام پرساد نے حاضرین کو جنوری میں منعقد ہونے والے “پرواسی بھارتیہ دیوس” پروگرام شرکت کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد شرکت کرنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع وسندرا کو AIUS کی جانب سے یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ ابتداُ میں صدر AIUS ڈاکٹر اشرف علی نے خیر مقدم کیا اور سوسائٹی کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمانان اعزازی ایم اے نعیم اور ساجن لطیف نے بھی مخاطب کیا اور وسندرا کو تہنیت پیش کی۔ اس کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی فنکارہ اور انیل راتوری کو تحائف پیش کئے۔

ابتدا میں ریاض کے فنکار عمر بیگ، سید ساجد جلیل، سعید محی الدین، محمد کلیم، افسر خاں اور مسز گائتری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ سنتوش بابو اور فیروز خاں نے پیانو اور طبلہ پر سنگت کی۔ آڈیٹوریم میں اس وقت جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی جب اسٹیج پر ایک سعودی لڑکی ریم محمد حسن نے ہندوستانی فلمی گانے پیش کئے۔

وسندرا راتوری سفارت خانہ ہند ریاض میں سکنڈ سکریٹری انیل راتوری کی بیٹی ہیں۔ خوبصورت آواز کی مالک یہ خوب رو فنکارہ بصارت سے محروم ہے۔ لیکن اس لڑکی نے غضب کا حافظہ پایا ہے۔ اسے اردو کلاسیکل شعراُ سے دور حاضر کے معروف شاعروں کا کلام ازبر ہے۔معروف آئنکر نعیم عبد القیوم نے دلچسپ انداز میں پروگرام کی نظامت کی۔ انھوں نے ابتداُ میں پرواسی بھارتیہ دیوس (این آر آئیز کا جشن) جو ۸ سے ۱۰ جنوری اِندور میں منعقد ہونے والا ہے پر ایک آڈیو ویجول شو پیش کیا۔ رات دیر گئے اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button