نیشنل

اترپردیش: گھر پر پاکستانی پرچم لہرانے کا واقعہ۔ملک سےغداری کا مقدمہ درج

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے مراد آباد باد میں ایک گھر پر پاکستانی پرچم لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کسی نے اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے وہاں پہنچ کر پاکستان کا جھنڈا اس گھر سے اتار دیا ساتھ ہی مکان مالک اور اس کے بیٹے کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھگت پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع بدھان پور علی گنج میں ایک مکان پر پاکستان کا پرچم لہرانے کی پولیس کو اطلاع ملی۔ پولیس فوری مقام واقع پر پہنچ گئی اور گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم دیکھ کر اسے اتروا دیا گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں رئیس نامی شخص اور اس کے بیٹے 25 سالہ سلمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر خفیہ ایجنسیز بھی ان دونوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے کہ آخر انہوں نے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم کیوں لہرایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button