جنرل نیوز

حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مائنارٹی بندھو اسکیم کی عمل آواری ندارد، ہر معاملہ میں ظہیرآباد پیچھے – شاکر علی نائب صدر نشین منڈل پریشد کوہیر 

حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مائنارٹی بندھو اسکیم کی عمل آواری ندارد، ہر معاملہ میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد پیچھے :- شاکر علی نائب صدر نشین منڈل پریشد کوہیر

 

محمد شاکر علی نائب صدر نشین منڈل پریشد کوہیر نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے مائنارٹی بندھو اسکیم کےتحت بناء کسی بینک کنسلٹنگ کے راست صد فیصد سبسیڈی پر ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، اور ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں برائے نام ابتداء کی گئی اور اسی طرح چند براۓ نام لونس کی تعداد کے ساتھ دوسرے مرحلہ کی تیاری کی جارہی ہے،لیکن افسوس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں ابھی تک اس اسکیم کو شروع بھی نہیں کیا گیا، نائب صدر نشین نے سوال کیا کہ لونس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام منڈل جات کو دیئے جائیں گے یا صرف ظہیرآباد ٹاون کو دئے جائینگے یا بالکل بھی نہیں دیئے جائیں گے،کیونکہ کہا جارہا ھیکہ مقامی ایم ایل اے حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے لیے مختص تما م لونس کی اکائیاں تمام منڈل جات کو نظر انداز کرتے ہوئے، صرف ظہیرآباد ٹاؤن کو مختص کرنا چاہتے ہیں،

شاکر علی نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ایم ایل اے کے اس طرز عمل کو نااصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے مسلمانوں کے متعلق بی آر ایس پارٹی اور مقامی ایم ایل اے کی تنگ نظری اشکار ہورہی ہے،

کانگریس پارٹی اقلیتی قائد نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی واحد ہے جو تمام طبقات اور علاقوں کو بناء کسی تفریق کے برابر انصاف کرتی ہے،

اور انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد مائنارٹی لونس کے ہر درخواست گذار کو لون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button