کرناٹک میں امیت شاہ کی ریالی میں مسلم نوجوان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا _ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے نقصان کی پابجائی کردی
بنگلور _ یکم مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں 35 ہزار روپے مالیت کے کولڈ ڈرنکس لے جانے والی مسلم نوجوان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلی زوروں پر تھی، گاڑی کے مالک سمیر کو بے بسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 22سالہ سمیر ، جو پانی کی بوتلیں، سافٹ ڈرنکس اور آئس کریم کے ڈبوں کو لے جا رہا تھا،
BJP MP Pratap Simha transferred ₹35,000 to a vendor who car full of cold drinks was emptied by people who came to attend Amit Shah rally in Gadag Karnataka.
pic.twitter.com/igYjtDrlHt— Ahmed Khabeer احمد خبیر (@AhmedKhabeer_) April 30, 2023
جمعہ 28 اپریل کو گدگ ضلع کے لکشمیشور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیاسی ریلی میں اس کا سامان لوٹ لیا گیا تھا۔ سمیر کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ان سے گزارش کرنے کے باوجود کہ وہ اس کا سامان نہ لوٹیں، ریلی میں شامل لوگوں نے اس کی گاڑی سے کولڈ ڈرنکس لوٹ ۱لیے۔
اس واقعہ کے بعد، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا، جو ریالی میں موجود تھے، سمیر کی مدد کی ۔ رکن پارلیمنٹ نے خود ٹیوٹر پر واقعہ میں ہونے والے نقصان کی پابجائی کرتے ہوئے 35 ہزار روپے سمیر کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ اور سمیر سے معافی بھی مانگی
ಸಮೀರ್ ಹಸನ್ ಸಾಬ್ ಗೆ ಹಣ ಕಳುಹಿಸಿದ್ದೇನೆ. Sorry brother. ಧನ್ಯವಾದಗಳು. pic.twitter.com/Ah1IVFmbuf
— Pratap Simha (@mepratap) April 30, 2023