جرائم و حادثات

دلخراش سڑک حادثہ میں ماں دو کمسن بچے جاں بحق۔ 8 سالہ رابیعہ کرشماتی طور پر بچ گئی _ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد حیدرآباد سے میدک جارہے تھے

میدک _ حیدرآباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسکوٹی پر تین بچوں کے ساتھ میدک روآنہ ہونے والی خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی کرشماتی طور پر بچ گئی۔

یہ حادثہ آج صبح میدک ضلع کے کلکال علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب تین بچوں کے ساتھ جانے والی خاتون کی اسکوٹی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ افراد حیدرآباد سے میدک کی سمت جارہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ میدک کے رام نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والی ملکہ سلطانہ نامی خاتون اپنے دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کے ساتھ حیدرآباد میں اپنے کسی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسکوٹی پر میدک واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ جس میں ملکہ سلطانہ کے علاوہ 13 سالہ رقعیہ اور 12 سالہ عدنان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ 8 سالہ رابیعہ کرشماتی طور پر بچ گئی

 

معلوم ہوا ہے کہ ملکہ سلطانہ کے شوہر کویت میں برسر روزگار ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button