تلنگانہ
المیزان کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی
حیدرآباد۔الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کی قیادت میں حجاج کرام کے قافلہ کی شمس آباد ائیرپورٹ پر آمد ہوئی۔
الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام حجاج کو مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی اور تمام نے تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کی برقراری رکھنے والی حکومت قائم ہونے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ اگلے تین قافلے 15 نومبر 3 دسمبر اور 25 دسمبر کو روانہ ہونگے۔