جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میں آزادی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا اہتمام ۔ قومی پرچم لہرایا گیا ۔

عادل آباد۔15/اگست ( اُردو لیکس) دارالعلوم محمدیہ بھکتاپورعادل آباد میں 75 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر صدر دارلعلوم محمد یہ محمد بن احمد سیٹھ ،معتمد محمد شاہد احمد توکل،صدرمدرس شیخ احمد رمضانی نے75 ویں ڈایمنڈ جوبلی یوم آزادی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی اور تقریب کاانعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر مسعود خان پٹیل،عبدالحفیظ ، سید کوثر علی ،محمد ظفراللہ، محمد بھائی، اور علمائے کرام مولانا قمرصاحب ،مولانا اسلام الدین،حافظ عبدالاحد، حافظ سرتاج ،حافظ عمر مربی، ماسٹر عثمان صاحب،حافظ جعفر صاحب ،مولانا اکبر صاحب ،مفتی ناصر صاحب ،مفتی وحید صاحب ،مولانا قاضی عمر صاحب ،مولانا فاروق صاحب ،حافظ فیروز خان صاحب ،محاسب حاجی عثمان صاحب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے قراعت کلام پاک اور قومی ترانہ، حمد پیش کیے ۔ مولانا اسلام الدین صاحب نے ہندوستان کی آزادی پر علماء اکرام اور مجاہد آزادی کی قربانیوں سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔اس تقریب سے مفتی ناصر نہدی نے آزادی سے متعلق بیان کیا ۔مولانا قمر محمدی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مفتی عبدالوحید صاحب نے دعا کی اور تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button